حکومت نے گندم اور چینی کی قیمت کم ہونے کی امید جگا دی

حکومت نے گندم اور چینی کی قیمت کم ہونے کی امید جگا دی، وفاقی وزیر...
شائع 07 نومبر 2020 08:59am

حکومت نے گندم اور چینی کی قیمت کم ہونے کی امید جگا دی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کہتے ہیں کہ درآمدی چینی مارکیٹ میں آچکی ہے، جو پندرہ سے بیس روپے فی کلو سستی ہوگی۔

خوراک، اطلاعات اور صنعت و پیداوار کے وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں گندم اور چینی کی قیمتوں کمی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

سید فخرم امام نے گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ پیداوار میں بیس لاکھ ٹن کم ہونے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے بھی گندم سٹاک کرلی، جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، انھوں نے درآمدی گندم سے قیمت میں کمی ہونے کی نوید بھی سنائی۔

حماد اظہر نے بتایا کہ مارکیٹ میں درآمدی چینی آ چکی ہے جس کی قیمت 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہو گی، جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بولے جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔

شبلی فراز نے سرکاری ٹی وی کی نجکاری کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا یہ محض کسی کی خواہش ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزرا کا مزید کہنا تھا کہ گندم اور چینی کی فراہمی حکومت کا کام ہے جبکہ قیمتوں کا تعین صوبوں نے کرنا ہے۔

Read Comments