نیب آفس پرپتھراؤ کا معاملہ، ن لیگی رہنما عمران نذیر گرفتار

لاہور میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر...
شائع 07 نومبر 2020 03:01pm

لاہور میں پولیس نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کی گاڑی قبضے میں لے کر انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خواجہ عمران نذیر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقامہ درج کرکے ن لیگی رہنما کو گرفتار کیا۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی قبضے میں لے کر تھانا فیصل ٹاؤن منتقل کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خواجہ عمران کی گاڑی رواں سال 11 اگست کو لاہور کے نیب دفتر پر پتھراؤ میں مطلوب تھی۔ جس کے بعد ابتدا میں انہیں گاڑی سمیت فیصل ٹاؤن تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

Read Comments