Aaj Logo

شائع 07 نومبر 2020 11:28pm

ماڈل صدف کنول ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر

کچھ عرصہ قبل شہروز سبزواری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی کی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صدف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں قراۃ العین بلوچ کا "وہ ہمسفر تھا" گانا گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو یہ گانا پسند نہ آیا اور انہوں نے ماڈل کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ذیل میں کچھ کمنٹس ملاحظہ کریں۔

صدف اور شہروز کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین صدف کو تنقید کا نشانا بناتے رہتے ہیں اور اُن ہی کو شہروز اور ان کی پہلی اہلیہ سائرہ کی علیحدگی کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ پہلے تو صدف اس معاملے پر خاموش رہتی تھیں تاہم کچھ روز قبل انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنے کی بجائے انسان کے بچے بن کر رہیں۔

enter image description here

Read Comments