وزیراعظم عمران خان کی جوبائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونےپرمبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جوبائیڈن کوامریکی صدر منتخب...
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2020 09:45am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے جوبائیڈن کوامریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو امریکی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،نومنتخب امریکی صدرکی طرف سےجمہورت پرعالمی سربراہی کانفرنس کا منتظرہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ لیڈروں کے ذریعے غیر قانونی ٹیکس پناہ گاہوں کے خاتمے اورملکی دولت کی چوری کو ختم کرنے کیلئے بھی کیلئےامریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے مزید کہا کہ ہم افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے بھی امریکا کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

Read Comments