کوہاٹ میں2فریقین کے درمیان فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 3زخمی

کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغذی میں شادی کی تقریب میں 2فریقین کے...
شائع 08 نومبر 2020 09:30am

کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغذی میں شادی کی تقریب میں 2فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3شدید زخمی ہوئے۔

کوہاٹ میں شادی کی تقریب ماتم کدہ بن گئی،نواحی علاقے کاغذی میں قیامت صغریٰ برپا ہوگئی،شادی کی تقریب میں دونوں فریقین نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موقع پر 5افراد جاں بحق ہوگئے اور 3افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے کوہاٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ،فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

واقعے کی فوری اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان مجاہد ولد تاج گل اورزاہد ولد شاہنواز کو موقع پر گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے ملزمان کخلامف تھانہ کینٹ میں 148.149.5aa.324.اور 302 کے دفعات درج کر لئے ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں قیصر محمد ،نیاز محمد خان ،جنید خان ،قاسم الرحمان اور عبدالرحمان کے نام شامل ہیں ۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق تا حال علاقہ کاغذی میں دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Read Comments