اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف...
شائع 08 نومبر 2020 10:24am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے،اپوزیشن جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں، اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، ملک دشمن بیانیےپر چلنا نام نہاد لیڈروں کی ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے،ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں ہو سکتے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں،اپوزیشن ملک کو عدم استحکام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔

Read Comments