چوہدری شجاعت حسین 3روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج
لاہور:مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین 3روز سے سروسز اسپتال...
لاہور:مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین 3روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو سروسز اسپتال لاہور میں آج تیسرا روز ہے، پرنسپل سمز ڈاکٹر امجد کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،ان کے تمام ٹیسٹ ٹھیک ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق چودری شجاعت کی سانس کی نالی سے ریشہ نکال دیا گیا ہے اور انہیں آکسیجن دی جارہی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق چوہدری شجاعت کے دائیں پھیپھڑے کے اوپر والا حصہ متاثر ہوا ہے، میڈیکل بورڈ آج پھر چوہدری شجاعت کا طبی معائنہ کرے گا۔
دوسری جانب گزشتہ 2روز سے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے سیاسی شخصیات کی سروسز اسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Read Comments
