پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ بھی کورونا کا شکار

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ...
شائع 09 نومبر 2020 11:39am

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ملک میں سیاسی جلسوں میں شریک نہ صرف عوام بلکہ سیاسی رہنما ءبھی کورونا کا شکار ہونےلگےاوراس بار پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنماء قمرزمان کائرہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

قمر زمان کائرہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں مصروف عمل تھے اور بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے تھے تاہم کچھ دنوں سے وہ گلے میں سوزش اور نزلہ زکام محسوس کر رہے تھے، انہوں نے احتیاطی طور پر کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا اور گزشتہ رات ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر الزمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے اور انہوں نے خود کو 15 دن کیلئے قرنطنیہ کر لیا ۔

Read Comments