سی سی پی او لاہور کی تقرری کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

لاہورہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تقرری کیخلاف دائر...
شائع 09 نومبر 2020 12:20pm

لاہورہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تقرری کیخلاف شہری نعمان امانت کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ سی سی پی اوکون سے قانون کے تحت فرائض سر انجام دے رہے ہیں ؟،کیا سی سی پی او لاہور کا تقرر پولیس ایکٹ کے تحت ہوا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ سی سی پی اولاہورعمر شیخ گریڈ 20کے افسر ہیں انہیں گریڈ 21 کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

درخواست میں سی سی پی او لاہور کے عہدے پر عمر شیخ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ۔

عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور سی سی پی او لاہور سے وضاحت طلب کرلی۔

Read Comments