ملک کو لاحق بیماری کا نام عمران خان ہے، اٹھا کر باہر پھینکنے سے ختم ہوگی، مریم نواز

غذر:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی...
شائع 09 نومبر 2020 02:05pm

غذر:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت گوپس کے فنڈز روک کر بیٹھی ہے، ان کی قسمت میں عوام کی خدمت کرنا نہیں لکھا،ملک کو لاحق بیماری کا نام عمران خان ہے، اٹھا کر باہر پھینکنے سے ختم ہوگی، ان کا یوم احتساب قریب آرہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے غذرمیں جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ طویل سفرکرکے گوپس پہنچی ہوں،میراسفرآپ کے سفرکےآگےکچھ نہیں،جعلی حکومت گوپس کے فنڈزروک کربیٹھی ہے،عوام جعلی حکومت کوتسلیم نہیں کرتی،ان کےنصیب میں عوام کی خدمت لکھی ہی نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ شیرآئےگاتوگوپس کوضلع کا درجہ ملے گا،ن لیگ نےگلگت بلتستان میں اسپتال اوریونیورسٹی بنوائی،حافظ حفیظ الرحمان نےگلگت بلتستان سےدہشتگردی کاخاتمہ کیا،گزشتہ 5سال میں گلگت بلتستان میں لاکھوں سیاح آئے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ دیامیربھاشہ ڈیم پرنوازشریف سےزیادہ کسی نے کام نہیں کیا،عوام کے مسائل کاواحدحل نوازشریف ہیں،ہمارےمخالفین کوصرف بدزبانی اورانتقام لینا آتا ہے،عمران خان کا نام لیناپسند نہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نےکہاکہ عمران خان کانام نہ لیاکرو،یہ بڑوں کی لڑائی ہے،اس لڑائی سےعمران خان کاکوئی تعلق نہیں،پاکستان کوجوبیماری لاحق ہےاس کا نام عمران خان ہے،دنیامیں کووڈ 19آیا جبکہ پاکستان میں بیماری2018میں آئی،یہ بیماری ماسک سےنہیں بلکہ اٹھاکرباہر پھینکنےسےختم ہوگی،اس بیماری نے پاکستان کی اخلاقی جڑوں کونقصان پہنچایا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھی جب منہ کھولتے ہیں تو ان کے منہ سے غلاظت ٹپکتی ہے،ایسے شخص کا مقام وزیراعظم ہاؤس نہیں ،ایسے شخص کو عوام کے حوالےکیاجانا چاہیئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیں،لوٹوں کوووٹ نہیں دینا،یہ بےوفا لوگ ہیں،اس حکومت کا یوم احتساب قریب آرہا ہے۔

Read Comments