مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر)صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءکیپٹن (ر)صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت...
شائع 09 نومبر 2020 02:17pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءکیپٹن (ر)صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،جس کے بعد انہوں نے خود کو جاتی امراء میں قرنطینہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ءکیپٹن (ر)صفدر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،ٹیسٹ مثبت آنے پر کیپٹن صفدر گلگت سے لاہور پہنچ گئے،وہ گلگت بلتستان الیکشن میں مریم نواز کے ہمراہ تھے۔

کیپٹن (ر)صفدر نے خود کو جاتی امراء میں قرنطینہ کرلیا ہے،کیپٹن صفدراب 15روز تک کسی بھی لیگی رہنماء یا ورکرز سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔

Read Comments