پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید23 ہلاکتیں، 1,637 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی :کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کے ہولناک نتائج...
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2020 11:15am

لاہور،کراچی :کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کرنے کے ہولناک نتائج سامنے آنے لگے،پاکستان میں ایک روز میں کورونا وائرس سے مزید23افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد7,000ہوگئی جبکہ مزید1,637 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد346,476 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,637نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ46ہزار476ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 10 نومبر بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید972نئے مریض سامنے آئے جبکہ 20ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں407، اسلام آبادمیں 249،خیبرپختونخوا میں 186،آزاد کشمیر میں 72،بلوچستان میں 46 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب میں 12،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 3،3 جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ50ہزار834ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ07ہزار 329افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں40ہزار843،اسلام آباد میں22ہزار110،بلوچستان میں16ہزار152 ،گلگت بلتستان میں4378اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4830کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید23مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد7000ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2687افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2420،خیبرپختونخوا میں 1290،اسلام آباد میں244،بلوچستان میں154اور گلگت بلتستان میں 93اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث112 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ20ہزار045 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے 1,052مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے550افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ19ہزار431مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار904کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1637افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 47لاکھ41ہزار507افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments