کورونا کے باعث بند چمن پسنجر ٹرین 7 ماہ بعد بحال
چمن : کورونا وائرس کے باعث بند کی گئی کوئٹہ سے اندرون بلوچستان جانے والی چمن پسنجر ٹرین 7ماہ بعدبحال کردی گئی ۔
کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین 7ماہ کی بند ش کے بعد بحال کردی گئی،کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے ڈی ایس ریلوے اختر مروت نے چمن ٹرین کو رخصت کیا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان ایکسپریس اور اور ہرنائی سے آنے والی ٹرین بھی جلد بحال ہوگی جس کے باعث کوئٹہ تک سبزی اور دیگر اجناس سستے زریعے سے پہنچ پائیں گے ۔
لاہور جانے والی بگٹی ایکسپرس بھی بحال کی جائے گی ریل گاڑیوں میں صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن تک چلنے والی چمن پسنجر جوکہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24 مارچ کو بند کردی گئی تھی۔
