منی لانڈرنگ کیس : نثار کھوڑو کی ضمانت میں 17 دسمبر تک توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما...
شائع 10 نومبر 2020 11:23am

سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ءنثارکھوڑو کی ضمانت میں 17دسمبرتک توسیع کردی اورنثار کھوڑو کے وکیل کو نیب حکام کو درخواست کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما ءنثارکھوڑو پرمنی لانڈرنگ اورکرپشن کے الزامات کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

دوران سماعت نثارکھوڑوکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیارکیا کہ نیب کی جانب سے 24اپریل کو نثارکھوڑوکو بطوروزیرخوراک کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا، نیب نےنثارکھوڑو کے بینک اکاوئنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق نوٹس جاری کیا گیا۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ نثارکھوڑو انکوئری جوائن کرنا چاہتے ہیں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت دی جائے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنماء نثار کھوڑوکی ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کوبتایا نثارکھوڑو کی جانب سےہمیں درخواست کی کاپی نہیں ملی۔

عدالت نے نثارکھوڑو کے وکیل کونیب حکام کودرخواست کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Read Comments