اسلام آبادہائیکورٹ :چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی...
شائع 10 نومبر 2020 12:42pm

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامرفاروق نے عثمان مبین کی تقرری کیخلاف کیسز پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری درست قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین نادرا عثمان مبین کی تقرری قانون کے مطابق ہوئی۔

یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر13اگست کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وکیل درخواستگزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عثمان مبین کی تقرری کے عمل میں چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا معیارتبدیل کیا گیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ چیئرمین نادرا کیلئے عمرکی حد 55 سال تھی، عثمان مبین کی تعیناتی کے وقت عمر38 سال تھی، تجربہ اور اشتہار کے مطابق تمام شرائط کومدنظررکھاگیا۔

Read Comments