'جہانگیر ترین ڈیل کے زریعے پاکستان واپس آئے ہیں'

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہےکہ نیب...
شائع 10 نومبر 2020 07:00pm

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہےکہ نیب نے انکا جعلی بینک اکاؤنٹ کھلوا کر اس میں پیسے رکھوانے کی کوشش کی لیکن شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ سے اسے کامیابی نہ ہو سکی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ آج نیب لاہور میں پیش ہوئے۔نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے کم و بیش ڈیرھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

پیشی کےبعد میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ انکےتمام اثاثےڈکلیئرڈ ہیں۔تاہم گھٹیا انتقام کو احتساب کا نام دیا ج رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے دعوی کیا کہ جہانگیر ترین ڈیل کے زریعے پاکستان واپس آئے ہیں اور انہیں ایک بار پھر سیاسی جوڑ توڑ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم، رانا ثناءاللہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کا جائزہ لینے کے بعد انکی دوبارہ طلبی کا فیصلہ کرے گی۔

Read Comments