'شہباز شریف کی کرپشن کی پہلی نقاب کشائی نیب نے کردی'

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا...
شائع 11 نومبر 2020 07:32pm

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ شہباز شریف کی کرپشن کی پہلی نقاب کشائی نیب نے کردی۔ قوم کا درد نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں کرپشن کا درد ابھرتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاحت آصف محمود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شریف فیملی کو شاہی خاندان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں پر یہ خاندان عیاشیاں کرتا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ انگلی ہلانے والوں کی کرپشن کی داستان نیب کوٹ میں عیاں ہو گئی۔ کرپشن بچانے کےلئے سارے شور مچا رہے ہیں۔

میڈیابریفنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاحت آصف محمود نےبتایاکہ سیاحت کےمحکمے میں ہنگامی اقدامات کرنےجارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق تمام سرکاری ریزورٹس کو عوام کےلئے کھول دیا ہے۔

Read Comments