'شہباز شریف کو اقتدار میں کبھی کمر درد نہیں ہوا'

وفاقی مشیر داخلہ شہزاد اکبرنے آج کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے...
شائع 11 نومبر 2020 07:42pm

وفاقی مشیر داخلہ شہزاد اکبرنے آج کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ فرد جرم میں لگائے گئے الزامات کا شہباز شریف کے پاس کوئی جواب نہیں۔ نواز شریف کی واپسی کےلئے برطانوی حکومت سے مسلسل رابطہ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 31 صفحات پر مشتمل فرد جرم اس بات کا ثبوت ہے کہ نیب کو فراہم کردہ ہماری معلومات درست ہیں۔ چارج شیٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں، کرپشن اور ٹی ٹیز کے ذریعے کرپشن کاالزم ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اقتدار میں کبھی کمر درد نہیں ہوا۔اب یہ ٹرائل میں تاخیر کےلئے ایسے حربے استعمال کریں گے۔نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

مشیر داخلہ نے دعوی کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک پیج پر نہیں۔بلاول نے تو گلگت میں مریم نواز سے ملنے سے بھی انکار کردیا تھا بعد میں اسرار پر چائے کےلئے وقت دیا۔

Read Comments