پاک ایران وزرائے خارجہ کےدرمیان مذاکرات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پاک ایران وزرائےخارجہ کےدرمیان اسلام آباد میں مذاکرات...
شائع 11 نومبر 2020 07:55pm

پاک ایران وزرائےخارجہ کےدرمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے۔بہتر باڈر مینجمنٹ، دو طرفہ روابط کے فروغ اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وزرا خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بہت اہم ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے امن و استحکام کےلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

کرونا وباء صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور، بہتر باڈر مینجمنٹ، دو طرفہ روابط کے فروغ اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کی طرف سے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کیا۔

Read Comments