پنجاب اور بلوچستان اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور بلوچستان...
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2020 10:49am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور بلوچستان کےاراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غریب صوبے کے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی21 ارب روپے سے زائد اثاثے رکھنے والےامیر پارلیمنٹرین بن گئے، ان کے پاس 19 کروڑ روپے کی زرعی زمین، ایک ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کا رہائشی پلاٹ ہے۔

بلوچستان کے رکن اسمبلی جان محمد جمالی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اور 40 ایکڑ زمین کی ملکیت کےعلاوہ 60 تولے سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی رکھتے ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سردار یار محمد رند 14 ہزار ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں موجود رہائشی پلاٹ کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے، کوئٹہ میں گھر 2 کروڑ روپے اور اسلام آباد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کا گھر ظاہر کیا گیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی احمد خان باچڑ 5 کروڑ روپےسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان 13 کروڑ، رانا مشہود 5 کروڑ روپے سے زائداثاثوں کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 8 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد اثاثے ظاہر کے ، صوبائی وزیر راجہ بشارت 2 کروڑ سے زائد ، صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ 11 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

Read Comments