بلاول یہاں آتی ہے اور میاﺅں میاﺅں کرتی ہے، علی امین گنڈاپور
ملکی سیاست دن بہ دن غلیظ ہوتی جارہی ہے۔ حکومتی جماعت سے لے کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کا ذکر کیا جائے تو ایک دوسرے کو ایسے ایسے القابات سے نوازتے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔
اس وقت گلگت بلتستان میں الیکشن مہم عروج پر ہے اور ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں تابڑ توڑ جلسے کرتی نظر آرہی ہیں۔
تاہم یہاں بھی ایک دوسرے پر خالی باتوں سے نشتر برسائے جا رہے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے انتخابی جلسے سے کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے اسٹیج پر زلفی بخار نے کہا کہ بلاول یہاں آتا اور میاﺅں میاﺅں کرتا ہے تو میں اس کی تصحیح کر دوں کہ بلاول یہاں آتی ہے اور میاﺅں میاﺅں کرتی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر لوگوں کی سرزمین ہے کسی نے بلاول کو بتایا ہو گا کہ یہاں بہادری کی بات کرنی ہے تو اس نے عوام کے مجمع سے کہا کہ آپ کو بہادر آدمی چاہیے، میں ہوں بہادر آدمی۔ جب وہ بہادر بہادر کی رٹ لگا رہا تھا تو اس کے جسم کی لچک اور ہاتھوں کا لہرانا کچھ اور غمازی کر رہا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس پر میں بلاول سے کہتا ہوں اوئے بلاول تو پہلے آدمی تو بن بہادر بعد میں بننا۔
انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ بلاول آتا ہے یا آتی ہے جو بھی ہے میاﺅں میاﺅں کرتی ہے اور عوام کو جھوٹے لارے لگاتی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی وعدں کی مد میں کئی نئے پراجیکٹس بھی دیے ہیں، نہیں معلوم وہ زمینی حقائق میں بھی تبدیل ہوں گے یا کراچی فنڈ کی طرح لالی پاپ میں تبدیل ہو جائیں گے۔