کورونا وائرس: اسلام آباد اور راولپنڈی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ
اسلام آباد:کورونا وائرس کے شدید متاثرہ شہروں میں اسلام آباد اور راولپنڈی بھی شامل ہیں، جڑواں شہروں کے 9علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے،پازیٹیو کیسز آنے پر وفاقی دارالحکومت کے 85 تعلیمی ادارے سیل کئے جا چکے ہیں۔
خطرے کی گھنٹی بجاتی کورونا کی دوسری لہرکے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ جاری ہے۔
بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر اقتدار کے 5سب سیکٹرز اور راولپنڈی کے 4علاقے شیل ہیں۔
صورتحال سنگین ہونے کے باوجودہ شہری پہلے کی طرح سنجیدگی نہیں دکھا رہے ، راستوں کی بندش کو شہری اپنے کیلئے پریشانی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں ناکے صرف خانہ پوری ہے، انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ،جس نے سیکٹر کے اندر یا باہر جانا ہو وہ آسانی سے آ اور جا سکتا ہے۔
کچھ شہری حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہتے ہیں سب ملکر ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی اس وبا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
گزشتہ ایک روز میں وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید 2تعلیمی اداروں سیل کئے گئے ہیں۔
