جہانگیرترین اورشریف فیملی کی شوگرملزم کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار

لاہورہائیکورٹ نے جہانگیرترین اور شریف فیملی کی شوگرملزم کیخلاف...
شائع 12 نومبر 2020 01:49pm

لاہورہائیکورٹ نے جہانگیرترین اور شریف فیملی کی شوگرملزم کیخلاف قائم جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 2رکنی بینچ نے جہانگیرترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کیخلاف ایف آئی اے انکوائری پر فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے جہانگیرترین اور شریف فیملی کی شوگر ملز کیخلاف قائم جے آئی ٹی کالعدم قرار دےدی۔

لاہور ہائیکورٹ نے دونوں ملز کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری نوٹس بھی کالعدم قرار دیئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کو انکوائری کا اختیار حاصل ہے، دیکھنا یہ ہے کہ انکوائری کن قوانین کے تحت کی جا سکتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایس ای سی پی اپنا کردارقانون کے مطابق ادا کرنے میں ناکام رہا، ایف آئی اے کے اختیار پرتفصیلی فیصلےمیں وضاحت کی جائے گی۔

Read Comments