سینیٹ الیکشن سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی، مریم نواز
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی، عوام اب دھاندلی زدہ حکومت کو نہیں چلنے دیں گے،گلگت بلتستان الیکشن میں نتائج مختلف ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن )کی نائب صدرمریم نوازنے آج نیوز کے نمائندے یاسرنذر سے خصوصی گفتگو میں آئی جی واقعے پر کورٹ آف انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واقعے پر رپورٹ غیر تسلی بخش ہے ،اسے مسترد کرتے ہیں۔
مریم نواز نے سینیٹ الیکشن سے پہلے حکومت کے گھر چلے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ الیکشن سے پہلے حکومت گھر چلی جائے گی، الیکشن 2018میں مطلوبہ نتائج نہیں ملے تھے لیکن اڑھائی سال بعد وہ نتائج مل گئے، سینٹ الیکشن سے قبل انتخابات ہوں گے۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ کراچی رپورٹ کو میاں صاحب نے بھی مسترد کیا ہے ،دھاندلی ہوتی تو ملک تباہ ہوتا ہے، جو عوام نے دیکھ لیا، عوام اب دھاندلی زدہ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے،ملک رک چکا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کہا کہ گلگت بلتستان میں نتائج مختلف ہوں گے،پی ڈی ایم کے ساتھ رسپانس بتارہا ہے کہ عوام جعلی اورنالائق حکومت کیخلاف ہیں۔
