Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 نومبر 2020 11:35pm

ثانیہ مرزا کی بیٹے کو مسنون دعائیں سکھانے کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و موجودہ سب سے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذہان کو والدہ ثانیہ مرزا مسنون دعائیں سکھا رہی ہیں۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، اذہان نے یہ دونوں دعائیں محض 5 روز میں یاد کی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انشااللہ اذہان بہت جلد ان دعاؤں کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھنا شروع کردے گا، مجھے اس پر بہت فخر ہے کہ اسے سونے اور سفر سے پہلے کی دعا یاد ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں پی ایس ایل سیزن فائیو کے بقیہ میچز میں اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر کراچی میں موجود ہیں۔

Read Comments