'عثمان بزدار پوچھے بغیر کوئی معاہدہ نہیں کرتے'
وزیراعظم عمران خان نےپنجاب کابینہ میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے...
وزیراعظم عمران خان نےپنجاب کابینہ میں تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ عثمان بزدار کی کمزوری ہے کہ وہ میڈیا کا سامنا نہیں کرسکتے۔اس لیے ہمیں فردوس عاشق اعوان کو لگانا پڑا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار میں میڈیا سامنے کرنے کا اعتماد نہیں اسی لیے فردوس عاشق اعوان کو پنجاب بھیجنا پڑا۔
عمران خان سرکاری محکموں میں عثمان بزدارکے رشتہ داروں کی تعیناتی کا سوال گول مول کرگئے۔
اُنہوں نے واضح کیا کہ عثمان بزدار اُن سےپوچھے بغیر کوئی معاہدہ نہیں کرتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہمت سےزیادہ کام کررہےہیں اورسوادوسال میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
Read Comments