پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مزید37اموات،2,304 نئےکیسزرپورٹ
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 37زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 7,092 ہوگئی جبکہ مزید2,304 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد352,296ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2،304 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3لاکھ52ہزار296ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج13 نومبر بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید1325نئے مریض سامنے آئے جبکہ 23ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں601، اسلام آبادمیں 357،خیبرپختونخوا میں 214،آزاد کشمیر میں 98،بلوچستان میں 48 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 07کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا نے پنجاب میں 17،آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 2،2،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ 53ہزار051ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ08ہزار 822افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں41ہزار472،اسلام آباد میں23ہزار122،بلوچستان میں16ہزار274 ،گلگت بلتستان میں4416اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے5139کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،خطرناک وائرس کورونا کی دوسری شدید لہر آنے کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ اموات آج ریکارڈ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید37مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد7092ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2718افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2455،خیبرپختونخوا میں 1303،اسلام آباد میں250،بلوچستان میں155اور گلگت بلتستان میں 93اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث118 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ23ہزار641 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,219مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے714افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ21ہزار563مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران36ہزار923کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2304افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 48لاکھ47ہزار105افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
