ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس : زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد :احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق...
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2020 11:55am

اسلام آباد :احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری، عبد الغنی مجید اور دیگر کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بیانات قلمبند کرانے کیلئے گواہوں کو آج طلب کیا تھا مگر سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کیخلاف بیانات قلمبند نہ ہو سکے ۔

گواہ ارشد تبریز نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے آنا ہوتا ہے تو سماعت آج کر لیں یا مہینے بعد ،چوتھی دفعہ عدالت آیا ہوں۔

عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سماعت اتنی لیٹ نہیں کر سکتے ہم اب سماعت کچھ دنوں میں کریں گے۔

بعدازاں احتساب عدالت نےٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Read Comments