وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے دورہ افغانستان متوقع

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے دورہ افغانستان...
شائع 13 نومبر 2020 01:40pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے دورہ افغانستان متوقع ہے، وزیراعظم دورہ افغانستان افغان صدر کی دعوت پر کررہے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ کی تاریخ طے کردی گئی، وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان آئندہ ہفتے کے وسط میں ہوگا، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان کو انتہائی اہم نوعیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Read Comments