'سیاست دانوں کی لڑائی میں سیاست کی موت واقع ہوجاتی ہے'
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی لڑائی میں سیاست کی موت واقع ہو جاتی ہے،
بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاسی نظام کی بہتری کیلئے ملک میں متناسب نمائندگی کا نظام لانے کی ضرورت ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس ملک کو مستحکم کرنے کیلئے سیاسی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو منظم کرنے کیلئے جماعت اسلامی اپنی تحریک جاری رکھے گی۔مریم نواز کہتی ہیں ملک کی ہر بیماری کا علاج حکومت کو گھر بھیجنے میں ہے ۔ ملک پر نالائق حکومت مسلط کی گئی ۔ اِن نااہل حکمرانوں نے ملک کا امن داؤ پر لگادیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے سوات میں بھرپور پاور شو کا مظاہرہ کیا ہے، مریم نوازکاچکدرہ انٹرچینج پرشاندارویلکم کیا گیا۔ جس کےبعد مریم نواز نے مینگورہ گراسی گراؤنڈ پہنچ کر مائیک سنبھالا اور حکومت پر خوب گرجیں۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجو، سیاسی انتقام میں اتنے اندھے ہوگئے یہ انسانیت بھی بھول گئے۔
مریم نواز نے کہا نواز شریف کے بیانیہ وہ ہے جس نے تمھیں برباد کردیا۔
لیگی رہنما بولیں آئی ایم ایف کے منہ پر پیسے مارنے والے آج خود اُن کے ہاتھوں تھپڑ کھارہے ہیں۔