سندھ: کشمور، اجتماعی زیادتی، ایک اور ملزم گرفتار

سندھ کے ضلع کشمور میں ماں اوراس کی کمسن بیٹی کے ساتھ اجتماعی...
شائع 13 نومبر 2020 10:47pm

سندھ کے ضلع کشمور میں ماں اوراس کی کمسن بیٹی کے ساتھ اجتماعی ریپ کرنے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

سندھ حکومت نے تھانہ کشمور کے اے ایس آئی محمد بخش کی بیٹی کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

کشمور میں درندگی کا نشانہ بننے والی خاتون اور اس کی بیٹی کے ریپ میں ملوث درندہ صفت ایک اور ملزم خیراللہ بگٹی کو بھی گرفتار کرلیاگیا، ایک ملزم رفیق ملک پہلے سے ہی گرفتار ہے۔

سندھ حکومت نے اس کیس میں بہادری ، ہمدردی اور اعلی اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرنے والے تھانہ کشمور کے اے ایس آئی محمد بخش کی بیٹی کو دس لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کیا ہے۔

کیس میں لاپرواہی برتنے پر تھانہ کشمور کے ایس ایچ او علی اکبر چنہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ گاؤں یونین کونسل گلن پور میں جس مکان میں خاتون اور اس کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا وہاں پولیس تعینات ہے اور اس مکان کے ساری مکین بلوچستان کی حدود میں فرار ہوگئے ہیں۔

خاتون اور اس کی کمسن بچی اس وقت لاڑکانہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Read Comments