'ماضی کے حکمرانوں نے بیرون ملک دورے کیے'

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان سے...
شائع 13 نومبر 2020 10:50pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ماضی کے حکمرانوں نے بلوچستان سے زیادہ لندن اور دبئی کے دورے کیے ۔

وفاقی حکومتوں نے بلوچستان کا بہت کم سوچا اس لیے یہ دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کا تربت کا مختصر دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اوروفاقی وزرانے ویلکم کیا۔

وزیراعظم نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی او ر گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ اور عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے۔

عمران خان بولے پاکستان میں سیاسی لوگوں نے ملک سے زیادہ اپنے آپ کو فائدہ پہنچایا۔

انہوں نے بلوچستان میں بھی نیا پاکستان شروع کرنے کا اعلان کیا۔

عمران خان نے یتیم اور غریب بچوں کیلیے دارالاحساس اور وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح اور چار دیگرمنصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

Read Comments