Aaj Logo

شائع 13 نومبر 2020 11:05pm

کے الیکٹرک: سی ای او مونس علوی مقدمے میں نامزد

کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر عدالت نے پولیس رپورٹ مستردکردی ۔

عدالت نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس نے واقعہ کو حادثہ قرار دیے دیاعدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو مقدمے میں نامزد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے رپورٹ کو چالان میں تبدیل کرنے کا حکم دیا گیارہ اگست دوہزاربیس کو نوجوان فیضان کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔

Read Comments