بھارت نے ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنایا

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں سے مار کھانے کے بعد جنگی جنون میں...
شائع 14 نومبر 2020 08:29am

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں سے مار کھانے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت اندھا ہوگیا۔ ایل او سی پر مختلف سیکٹرز پر سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی گولا باری سے متعدد مکانات تباہ اور دکانوں میں آگ لگ گئی۔ ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بچی سمیت چار افراد شہید اور خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کی جانب سے راکٹ استعمال کیے گئے، گولے داغنے کے ساتھ مزید بھاری ہتھیاروں سے معصوموں کی جان لی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے یہ سب مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے ہاتھوں خفت اٹھانے کے بعد کیا۔ 7 اور 8 نومبر کو ضلع کپواڑہ میں حریت پسندوں سے مقابلے میں بھارتی فوج کے چار اہلکار مارے گئے تھے۔

Read Comments