بھارتی اشتعال انگیزیوں پر پاک فوج کا بھرپور اور مؤثر جواب
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ بہادر افواج کے ایکشن میں بھارت کے چار فوجی جہنم واصل اور کئی زخمی ہوکر موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد بھارتی فوج کو منہ کی کھانا پڑی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے تاک تاک کر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
بھارت کے کئی فوجی جہنم واصل ہوئے، کئی زخموں سے چور ہوکر اسپتال جا پہنچے۔ بھارتی میڈیا نے بھی اس نقصان کا اعتراف کیا۔
درحقیقت دشمن کا اصل نقصان اس اعتراف سے کہیں زیادہ ہے۔ اس بہادری کے مظاہرے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گیا، جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ریاست ہے، لیکن مادر وطن کا دفاع اور کشمیری بھائیوں کے جان اور مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ بھارت کی ہراشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔