ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، وزیر خارجہ اور ترجمان پاک فوج کی اہم پریس کانفرنس

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری آبادی پر...
شائع 14 نومبر 2020 08:42am

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

صبح ساڑھے دس بجے ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں ایل اوسی پر بھارتی کشیدگی پر اپنا مؤقف سامنے رکھیں گے اور دنیا کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے سے پردہ اُٹھائیں گے۔

بھارتی فوج کی مسلسل اشتعال انگیزیوں پر بھارت کے سفارتکار کو آج دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی سفارتکار کو مسلسل دوسرے روز دفتر خارجہ طلب کر کے۔ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ بہادر افواج کے ایکشن میں بھارت کے چار فوجی جہنم واصل اور کئی زخمی ہوکر موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد بھارتی فوج کو منہ کی کھانا پڑی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے تاک تاک کر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

بھارت کے کئی فوجی جہنم واصل ہوئے، کئی زخموں سے چور ہوکر اسپتال جا پہنچے۔ بھارتی میڈیا نے بھی اس نقصان کا اعتراف کیا۔

درحقیقت دشمن کا اصل نقصان اس اعتراف سے کہیں زیادہ ہے۔ اس بہادری کے مظاہرے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گیا، جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ریاست ہے، لیکن مادر وطن کا دفاع اور کشمیری بھائیوں کے جان اور مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ بھارت کی ہراشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Read Comments