سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کا رشتہ طے پا گیا

سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کا رشتہ طے پا گیا۔ شہید...
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2020 01:56pm

سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کا رشتہ طے پا گیا۔ شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020 کو ہو گی، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی طے پا گئی ہے۔

بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر 2020 کو ہوگی۔ بختاور بھٹو کی منگنی یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود سے ہوگی۔ منگنی کی تقریب 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی جس میں سینئر سیاست دانوں سمیت معروف ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔بختاور بھٹو کی منگنی کا دعوتی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

کارڈ کو انتہائی منفرد طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جس پر بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔

Read Comments