پاکستان کےبڑے سیاستدان "را" کے نشانے پر، شیخ رشید نے خبردار کردیا
لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ "را" پاکستان کے بڑے سیاست دانوں کو نشانہ بناسکتا ہے، مریم نواز کا نواز شریف کے بیانیے سے انحراف ایک ٹکٹ میں 2 مزے لینے کے مترادف ہے۔ پی ڈی ایم میں حکومت گرانے کی طاقت نہیں، 30 دسمبر تک مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت پاکستان کا بارڈر پر مقابلہ نہیں کرسکتا، اس لئے پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" بڑے پاکستانی سیاست دانوں پر حملے کرسکتا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو سمجھ آگئی ہے کہ جلسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت جانے والی نہیں۔ مریم نواز کے بیانیہ تبدیل کرنے کے سوال پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وہ بیک وقت ہاتھ آسمان پر اور پاؤں زمین پر لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 20 نومبر سے 15 کوچز کے ساتھ کے سی آر چلائے جا رہے ہیں۔