'نواز شریف ہشاش بشاش تقریرکررہے ہیں،وطن آ کر کرلیں'
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کہتی ہیں نوازشریف کے علاج کی رپورٹس...
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کہتی ہیں نوازشریف کے علاج کی رپورٹس ابتک نہیں آئیں،مطلب مسئلہ حل ہوچکا ۔ ہشاش بشاش تقریرکررہے ہیں وطن آ کر کرلیں۔
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے راولپنڈی میں کورونا مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب میں کہاکہ کورونا کی دوسری لہرخطرناک ہورہی پنجاب کے چار بڑے شہرزیادہ متاثرہیں جن میں لاہور سرفہرست،راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد بھی شامل ہیں۔لاپرواہی سے کورونا نے دوبارہ سراٹھا لیا۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف لندن میں ہشاش بشاش بیٹھ کرتقرریرں کررہے ہیں واپس آجائیں یہاں تقریریں کرلیں۔
وزیرصحت پجاب نے بتایاکہ پنجاب میں 2400 وینٹیلیٹرزموجود ہیں جبکہ اسپتال کے سارے بستر آکسیجنڈ ہیں۔
Read Comments