Aaj Logo

شائع 14 نومبر 2020 11:26pm

میں کورونا سے لڑ نہیں رہا پناہ مانگ رہا ہوں، عامر لیاقت حسین

عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان، سماجی کارکن اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سوشل میڈیا صارفین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے یہ شعر لکھا کہ " مرے ورد لب ہے نبی نبی۔۔۔ مرا دل مقام حبیب ہے۔۔۔ میں مریض عشق رسول ہوں۔۔۔ وہ حبیب میرا طبیب ہے۔۔۔"

enter image description here

انہوں نے ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گذارش کرتے ہوئے بتایا کہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہا ہوں بلکہ پناہ مانگ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 5 نومبر کو ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ عامر لیاقت کی جانب سے درخواست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اُن کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔

enter image description here

Read Comments