پاکستان میں کوروناسےمتاثرہ مریضوں کی تعداد356,904 ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 15 نومبر 2020 09:23am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد356,904ہوگئی جبکہ 7,141 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,443 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 3لاکھ56ہزار904ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ54ہزار738ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ09ہزار 993افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں41ہزار990،اسلام آباد میں23ہزار994،بلوچستان میں16ہزار393 ،گلگت بلتستان میں4447اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے5349کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،خطرناک وائرس کورونا کی دوسری شدید لہر آنے کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ اموات آج ریکارڈ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد7141ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2738افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2471،خیبرپختونخوا میں 1309،اسلام آباد میں255،بلوچستان میں156اور گلگت بلتستان میں 93اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث119 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ26ہزار538 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,377مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے811افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ23ہزار225مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران39ہزار410کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2443افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 49لاکھ21ہزار050افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments