پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا

لاہور:اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی،پنجاب میں بارش...
شائع 15 نومبر 2020 10:50am

لاہور:اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی،پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا ،فیصل آباد ، کمالیہ ،وہاڑی اور شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں موسم سرما کی رم جھم کی آمد ہوگئی۔

پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا، کمالیہ ،عارف والا ، وہاڑی ، شورکوٹ ، صادق آباد ،جہانیاں ،کبیروالا اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کی آمد ہوگئی،جس سے فضاءمیں چھائی اسموگ میں کافی حد تک کمی واقع ہوگئی جبکہ بارش نے موسم کا درجہ حرارت مزید کم کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب سمیت لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے،جس سے موسم سرما کے اسپیل کا آغاز ہوگا۔

Read Comments