خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری سے سردی کا آغاز

پشاور:خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2 دن سے جاری بارش اور برفباری سے...
شائع 15 نومبر 2020 10:50am

پشاور:خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2 دن سے جاری بارش اور برفباری سے سردی کا آغاز ہوگیا، شہریوں نے گرم ملبوسات اوڑھ لئے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، بارش سے سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، شہریوں نے گرم کپڑے پہن لئے۔

سوات کے علاقے مہوڈنڈ میں اب تک 3 فٹ برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ کالام، مالم جبہ اور ملحقہ علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ہوچکی ہے جسے دیکھنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں نے وادی سوات کا رُخ کرلیا۔

دوسری جانب دیر بالا کے علاقے عشیری درہ گانشال سر میں 6افراد مال سمیت برفباری میں پھنس گئے جن کی مدد کیلئے مقامی لوگ وہاں کیلئے روانہ ہوگئے۔

Read Comments