چینی،منی لانڈرنگ تحقیقات: جہانگیر ترین، حمزہ اور سلمان شہباز کیخلاف مقدمہ درج
لاہور:ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کےمعاملے پر...
لاہور:ایف آئی اے نے چینی اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کےمعاملے پر پی ٹی آئی رہنماءجہانگیر ترین، ان کے صاحبزادے علی ترین، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
جہانگیر ترین ،علی ترین ،حمزہ شہباز اورسلمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کئے گئےہیں،مقدمے میں امانت میں خیانت، دھوکادہی اور فراڈ سمیت منی لانڈرنگ کی دفعات لگائی گئیں۔
شہباز شریف فیملی کیخلاف 25 ارب اور جہانگیر ترین کیخلاف 4ارب 35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیاگیاہے،ایف آئی اے نے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ۔
واضح رہے کہ چاروں ملزمان کخلا ف ایف آئی اے میں چینی اسکینڈل سمیت منی لانڈرنگ کی تحقیقات چل رہی تھیں ۔
Read Comments
