بھارت پاکستان کیخلاف ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، وزیرخارجہ
ملتان:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن داوَ پر لگ سکتا ہے ،بھارت پاکستان کیخلاف ریاستی دہشتگردی کررہا ہے،دنیا کو بھارت کے گرینڈ ڈیزائن کا نوٹس لینا چاہیئے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے گلگت بلتستان میں بے امنی کی منصوبہ بندی کی،بھارت نےدہشتگردوں کی تربیت کیلئے تربیتی کیمپ بنا رکھا ہے،بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیل بنا رکھا ہے،سی پیک کخلارف سیل کو 80ارب روپے کی فنڈنگ کی گئی۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت نےٹارگٹ کلنگ اور گلگت بلتستان میں بدامنی کی منصوبہ بندی کی،تمام شواہد پاکستانی عوام اور دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں،بھارتی اقدامات 4عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا،صدر مملکت نے بھی معاملے کی سنجیدگی پر بیان دیا،یہ معاملہ پاکستان کی بقا ءاور خوشحالی کا مسئلہ ہے،ہم نے بھارت کے عزائم کو سمجھ کر ناکام بناناہے،بھارتی عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ خودکشی ہے،بھارت سمیت دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو جانتی ہے،بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن داوَ پر لگ سکتا ہے،بھارت پاکستان کخلااف ریاستی دہشتگردی کررہا ہے،دنیا کو بھارت کے گرینڈ ڈیزائن کا نوٹس لینا چاہیئے،ہم تمام شواہد کو یکجا کرکے دنیا کے سامنے لائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کو افغان صدر نے دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے،وزیراعظم جلد افغانستان کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم کے دورہ افغانستان میں مختلف امور پر بات چیت ہوگی،پاکستان اور افغانستان کا امن جڑا ہوا ہے،قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔
