نوشہرہ میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری،8افراد جاں بحق
نوشہرہ میں تیز رفتار مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے...
نوشہرہ میں تیز رفتار مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 7افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ترجمان ارسلان خان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب روڈ پر تیز رفتار مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری،مسافر وین میں 10سے 15کے قریب افراد سوار تھے۔
حادثے کے نیتجے میں 2خاتون سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7شدید زخمی ہیں۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی میڈیکل ٹیموں نے 7شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Read Comments
