جسٹس قیصررشید نے پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کاحلف اٹھالیا
پشاور: جسٹس قیصر رشید نے بطورپشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس...
پشاور: جسٹس قیصر رشید نے بطورپشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کاحلف اٹھالیا،گورنر خیبرپختونخوانے جسٹس قیصر رشید نے حلف لیا
چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی کورونا سے انتقال کے بعد صدر مملکت نے جسٹس قیصر رشید کی بطور قائمقام چیف جسٹس کی منظوری دی تھی۔
جسٹس قیصر رشید نے 1984میں لاء ڈگری حاصل کرنے کے بعد وکالت کا آغاز کیا تھا،1991میں ہائیکورٹ اور 2008 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔
جسٹس قیصر رشید نے 2013میں بطور پشاور ہائیکورٹ کے جج کا حلف اٹھایا،جسٹس قیصر رشید نے جرنلزم اور پولیٹیکل سائنس میں بھی ماسٹر کیا ہوا ہے ۔
Read Comments
