وزیراعظم کی نوجوانوں کے روزگار کیلئے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے نیشنل...
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی اور نیشنل جاب پورٹل سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کے روزگار کیلئے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی جس سے نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔
ملاقات میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ زمہ داریاں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Read Comments
