گلگت انتخابات میں فتح، وزیراعظم کا اظہار مسرت
وزیراعظم کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اورترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نے گلگت بلتستان انتخابات میں فتح پراظہارمسرت کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مستردکردیا۔
انہوں نے عزم دہرایا کہ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کرینگے، اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں، اپوزیشن کو صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔
کپتان نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ اپوزیشن کو این آر او نہیں دینگے۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو شریف فیملی کے خلاف کرپشن مقدمات کو اجاگرکرنے کی ہدایت بھی کردی۔
ا س موقعے پر وزیراعظم نے گلگت بلتستان انتخابات میں فتح پر اظہار مسرت بھی کیا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت کےعوام نے پی ڈی ایم بیانیہ مسترد کردیا۔ گلگت بلتستان میں حکومت بناکرمسائل حل کرینگے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کوملک سےغرض نہیں،اپنےمفادات کی فکرہے، اپوزیشن کو این آر او نہیں دینگے۔