گلگت الیکشن، ن لیگ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار
نامنظور۔نامنظور۔الیکشن نتائج نامنظور۔ن لیگ بھی احتجاج کےمیدان میں کود پڑی۔
لیگی رہنما مریم نواز نے بھی انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا ریت کی دیوار جلد گرنے والی ہے۔ گلگت کے لوگوں ہمت نہیں ہارنا۔ کٹھ پتلی کا کھیل بس ختم ہونے کو ہے۔جی بی ٹو سے ن لیگی امیدوار نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
مریم نواز انتخابی نتائج کے خلاف ٹوئیٹر پر سرگرم ہوگئیں اور لکھا پنجاب اور وفاق کی طرح سادا اکثریت نہ ملنے کے باوجود آپ کو بیساکھیاں فراہم کر کے حکومت تو بنوا دی جائے گی، لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو۔ جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمھیں دکھایا ہے۔
ادھر جی بی ٹو سے شکست کھانےوالے۔ سابق وزیراعلیٰ حفیظ الرحمان نے ہار تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
احسن اقبال نےالزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےساتھ ملکرایجنڈا بنالیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے بھی گلگلت الیکشن کے نتائج کو بندر بانٹ قرار دیا اور کہا2018 کی تاریخ ایک بار پھر دہرائی گئی ہے۔ اب پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔